blank

انسٹاگرام صارفین کیلئے ایک اور شاندار فیچر متعارف

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹاگرام نے صارفین کے لیے ایک اور نیا فیچر متعارف کروا دیا ہے۔

صارفین کی آسانی کیلئے متعاف کروائے جانے والے اس نئے فیچر سے انسٹاگرام بائیو میں ایک سے زیادہ لنکس ڈالنے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔ میٹا کے سی ای او مارک زکربرگ نے اس نئے فیچرکااعلان اپنے انسٹاگرام براڈکاسٹ چینل پرکیا۔

زکربرگ نے بتایا کہ انسٹاگرام کی بائیو پراب 5 سے زائد لنکس ایڈ کیا جاسکتے ہیں اور یہ نیا فیچرز ان چند میں سے ایک ہے جس کا صارفین کی جانب سے سب سے زیادہ مطالبہ کیا جارہا تھا۔

صارفین کی جانب سے سراہا جانے والا فیچر اب تمام صارفین کیلئے دستیاب ہے۔

واضح رہے کہ نیا فیچرمتعارف کروانے کے منصوبے پر گزشتہ برس سے کام جاری تھا جسے اب متعارف کروادیا گیا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں