blank

ایلون مسک کی کمپنی کا طاقتور ترین راکٹ فضا میں دھماکے سے تباہ

ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس اسٹار شپ کا دنیا کا سب سے بڑا راکٹ تجرباتی پرواز کے چند منٹ بعد ہی فضا میں تباہ ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق دنیا کے سب سے بڑے اور طاقتور راکٹ اسٹارشپ راکٹ کی پہلی تجرباتی پرواز کے دوران راکٹ اڑان کے چار منٹ بعد دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

رواں ہفتے ہی یہ راکٹ کی دوسری لانچنگ تھی جبکہ پہلی تجرباتی پرواز کو لانچنگ سے قبل تکنیکی خرابی کے باعث ملتوی کردیا گیا تھا۔

اسپیس ایکس کمپنی نے اسٹارشپ راکٹ چاند، مریخ اور اس سے آگے جانے کیلئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

اسپیس ایکس کا “ٹو اسٹیج”اسٹارشپ راکٹ زمین سے 20 میل اونچائی بھی عبور نہ کرسکا اور اس سے پہلے ہی پھٹ گیا۔

اسٹارشپ راکٹ کے تجرباتی پرواز کے دوران پھٹ جانے کے بعد ایلون مسک نے اسٹارشپ راکٹ کا اگلا تجربہ آئندہ چند ماہ میں کرنے کا اعلان کردیا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں