blank

حکومت کے نامزد کردہ نمائندوں کا مذاکرات کے لیے پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ

blank

اسلام آباد( این این آئی)ملک میں الیکشن کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کے مابین مذاکرات کی کوششیں جاری ہیں اوراس حوالے سے حکومت کے نامزد کردہ نمائندوں نے مذاکرات کے لیے اپوزیشن جماعت پاکستان تحریک انصاف سے رابطہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وفاقی وزراء اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق اور ایاز صادق نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے رابطہ کیا ہے اور انہیں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔اسد قیصر نے حکومتی نمائندوں کے رابطے پر پارٹی کے سیکرٹری جنرل اسد عمر کو آگاہ کر دیا ہے۔اس حوالے سے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ رابطہ کرنا اچھی بات ہے اور ہم اس کا خیر مقدم بھی کرتے ہیں تاہم خیال ہے کہ یہ صرف اور صرف تاخیری حربے استعمال کر رہے ہیں۔ حکومتی نمائندے سپریم کورٹ میں دوران سماعت آگاہ کر دیں۔

سابق سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے بھی حکومت کی جانب سے مذاکرات کی دعوت ملنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی وزرا اعظم نذیر تارڑ، سعد رفیق اور ایاز صادق نے رابطہ کیا تھا۔ وفاقی وزرا نے ایم کیو ایم اور بی اے پی کی موجودگی میں مذاکرات کی دعوت دی ہے۔ اسد قیصر کا اس ملاقات کے حوالے سے کہنا تھا کہ ہمارے دروازے مذاکرات کے لیے ہر وقت کھلے ہیں اور حتمی ٹائم فریم کے تناظر میں مذاکرات کے لیے ہمہ وقت تیار ہیں تاہم اس کے لیے سنجیدگی شرط ہے۔انہوں نے بتایا کہ ہم نے حکومت کی جانب سے رابطے پر حکومتی ٹیم کو کہا ہے کہ وہ مذاکرات پر اپنا موقف تحریری طور پر عدالت میں جمع کرائیں۔

موضوعات:

blank
المصطفیٰ ٹرسٹ بھی اہم ہے

المصطفیٰ ٹرسٹ کی بنیاد پاکستان کے نیک نام سیاست دان اور فلاحی شخصیت حاجی محمد حنیف طیب نے 1983ء میں رکھی تھی‘ حاجی صاحب معروف طلباء تنظیم ’’انجمن طلباء اسلام‘‘ کے بانی اور پہلے صدر تھے‘ مجھے بھی لڑکپن میں اس تنظیم میں کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے اس میں رہ کر بولنا اور لکھنا سیکھا‘ مجھے ….مزید پڑھئے‎

المصطفیٰ ٹرسٹ کی بنیاد پاکستان کے نیک نام سیاست دان اور فلاحی شخصیت حاجی محمد حنیف طیب نے 1983ء میں رکھی تھی‘ حاجی صاحب معروف طلباء تنظیم ’’انجمن طلباء اسلام‘‘ کے بانی اور پہلے صدر تھے‘ مجھے بھی لڑکپن میں اس تنظیم میں کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے اس میں رہ کر بولنا اور لکھنا سیکھا‘ مجھے ….مزید پڑھئے‎



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں