blank

عید پر گلے ملنے کا رواج لیکن ایسا کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ وہ بات جو شاید آپ کو معلوم نہیں

blank

عید پر گلے ملنے کا رواج لیکن ایسا کرنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟ وہ …

اسلام آباد (ویب ڈیسک) عید پر ایک دوسرے کو گلے ملنے کر روا ج ہے   لیکن کیا آپ کو معلوم ہے کہ گلے ملنے سے صحت پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟تحقیق سے پتا چلا ہے کہ گلے ملنے سے آپ کا ذہنی تناؤ کم ہوتا ہے اور خوشی کا احساس ہوتا ہے، اگر آپ کام سے تھک گئے ہوں یا کسی ذہنی پریشانی میں مبتلا ہوں تو  کسی پیارے اور قابل اعتماد شخص سے گرم جوشی سے گلے ملنے سے ساری تھکن دور ہو جاتی ہے۔

 محققین کے مطابق 400 افراد پر مشتمل ایک سروے کیا گیا جس سے معلوم ہوا کہ گلے ملنے سے ناصرف ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کم ہوتا ہے بلکہ موڈ بھی خوش گوار ہوجاتا ہے جس سے صحت اچھی رہتی ہے۔ جیو نیوز کے مطابق  انسانی جسم میں Oxytocin نامی ہارمون پایا جاتا ہے جسے ماہرین نے cuddle hormone کا نام دیا ہے، جب کوئی فرد گلے ملتا ہے تو جسم میں Oxytocin ہارمون کی تعداد میں اضافہ ہوتا ہے اور یوں انسان خوشی محسوس کرتا ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ ہارمون خواتین میں زیادہ اثر رکھتا ہے اور خواتین میں بلڈ پریشر کو بھی کنٹرول میں رکھتا ہے،  گلے ملنے سے دل بھی صحت مند رہتا ہے اور دل کی دھڑکن بھی کنٹرول میں رہتی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں