blank

دنیاپور ، بے قابو آئل ٹینکر جھونپڑیوں پر چڑھ گیا، 7 افراد جاں بحق

blank

ملتان (مانیٹرنگ ڈیسک)کہروڑ پکا چوک میں بے قابو آئل ٹینکر فقیروں کی جھونپڑیوں پر چڑھ گیا، جس کی زد میں آکر 7 افراد جاں بحق ہو گئے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق حادثے میں 2 خواتین، 2 بچیوں اور 2 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ 2 خواتین سمیت 4 افراد شدید زخمی ہوئے۔ امدادی رضاکاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر لودھراں دنیاپور پہنچے اور جائے حادثہ کا معائنہ کیا۔ آئل ٹینکر نے کہروڑپکا چوک میں ڈیوٹی پر موجود پولیس کی گاڑی کو بھی سائیڈ ماری تھی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ آئل ٹینکر کے ٹائر پھٹنے کے باعث پیش آیا۔حادثے کی زدمیں آنے والے جھونپڑی مالکان کا تعلق مترو سے بتایا جاتا ہے۔ جھونپڑی مالک لدھا نے قانونی کارروائی سے انکار کردیا، تاہم پولیس نے حادثے میں 7 افراد کی ہلاکت پر مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمہ ڈرائیور کے خلاف تیزرفتاری اورغفلت کی دفعات کے تحت درج کیا گیا۔

موضوعات:

blank
المصطفیٰ ٹرسٹ بھی اہم ہے

المصطفیٰ ٹرسٹ کی بنیاد پاکستان کے نیک نام سیاست دان اور فلاحی شخصیت حاجی محمد حنیف طیب نے 1983ء میں رکھی تھی‘ حاجی صاحب معروف طلباء تنظیم ’’انجمن طلباء اسلام‘‘ کے بانی اور پہلے صدر تھے‘ مجھے بھی لڑکپن میں اس تنظیم میں کام کرنے کا موقع ملا اور میں نے اس میں رہ کر بولنا اور لکھنا سیکھا‘ مجھے ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں