blank

کورونا ابھی تھما نہیں مزید13افراد شکار

blank

کورونا ابھی تھما نہیں ، مزید13افراد شکار

لاہور  ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا کے وار ابھی تک جاری ہیں ، بھارت میں اس وباء میں تیزی دیکھی جا رہی ہے تو پاکستان میں بھی یہ موذی وباء ابھی تک اپنے وار جاری رکھے ہوئے ہے ۔ نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ کے مطابق ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 13 افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہو ئی ہے۔ملک بھر میں 24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے 1 ہزار 482 ٹیسٹ کیے گئے جبکہ اس موذی مرض کا شکار 11 افراد کی حالت تشویشناک ہے،ملک میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 1 اعشاریہ 47 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔جبکہ  جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں وائرس سے کوئی موت رپورٹ نہیں ہوئی۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں