blank

جہاں فیصلے بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر ہوں وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا: مریم نواز

مسلم لیگ ن کی چیف آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ جہاں فیصلے آئین وقانون نہیں بیگمات، ساسوں کی پسند ناپسند پر ہوں وہاں فتنہ اور انتشار ہوگا۔

مریم نواز نے چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کی ساس کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

مبینہ آڈیو لیک میں جسٹس عمر عطا بندیال کی ساس ماہ جبین نون اور وکیل خواجہ طارق رحیم کی اہلیہ گفتگو کر رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: چیف جسٹس پاکستان کی ساس کی مبینہ آڈیو منظر عام پر آگئی

ماہ جبین اور رافعہ طارق کی مبینہ آڈیو لیک پر ردعمل دیتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں فتنہ اور انتشار ہو گا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ جہاں فیصلے آئین اور قانون نہیں بلکہ بیگمات اور ساسوں کی پسند ناپسند پر ہو رہے ہوں، وہاں تعمیر و ترقی صرف خواب رہے گی، پہلے بھی کہا تھا چیف جسٹس صاحب! یہ پاکستان کی عدلیہ ہے، جوئے لینڈ نہیں!


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں