blank

وزیراعظم شہباز شریف کا قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور

وزیراعظم شہبازشریف نے قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا، اعتماد کا ووٹ لینے کے لیے وزیراعظم وفاقی کابینہ کے اجلاس میں مشاورت کریں گے۔ اتحادیوں کی طرف سے یہ تجویز بھی سامنے آئی ہے کہ وزیراعظم اور وفاقی کابینہ کے ارکان سپریم کورٹ میں پیش ہوں۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کی آبزرویشن پر اعتماد کا ووٹ لینے پر غور شروع کر دیا اور اس ضمن میں وزیر اعظم نے اتحادی جماعتوں سے پارٹی رہنماوں سے ابتدائی مشاورت مکمل کر لی۔

ذرائع کے مطابق اتحادیوں سے مشاورت کے بعد تمام تیاریں مکمل کر لی گئیں اور فیصلہ کیا گیا کہ ضرورت پڑنے پر وزیر اعظم قومی اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لیں گے۔

دوسری جانب بدھ کو قومی اسمبلی اجلاس کے سبب وفاقی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کا مشاورتی اجلاس پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا۔

اجلاس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف کریں گے، وفاقی کابینہ اور اتحادی جماعتوں کے مشاورتی اجلاس میں آئندہ کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر مشاورت کی جائیگی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں