blank

مردم شماری پر تحفظات، ایم کیو ایم نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے

مردم شماری کے نتائج پر احتجاج کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ پاکستان (ایم کیوایم) نے اپنے اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے ہیں۔

ذرائع کے مطابق خالد مقبول صدیقی کی صدارت ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کااجلاس ہوا جس میں مردم شماری کے غیر حتمی نتائج پر شدید تحفظات کا اظہار کیا گیا، اجلاس میں ایم کیو ایم پاکستان نے مردم شماری کے نتائج تسلیم نہ کرنے اور احتجاج کا ہر ممکن آپشن استعمال کرنے پرغور کیا۔

ایم کیو ایم کے اراکین رابطہ کمیٹی نے وفاقی حکومت سے سخت احتجاج کا مشورہ دیا جبکہ اس سلسلے میں پارلیمنٹیرینز سے بھی مشاورت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اجلاس میں رابطہ کمیٹی کو بتایا گیا کہ ایم کیو ایم اراکین مردم شماری کے حوالے سے وزیر اعظم اور وفاقی وزراء سے ہوئی ملاقاتوں اور نتائج سے مطمئن نہیں ہیں۔

رابطہ کمیٹی نےاجلاس میں بڑا فیصلہ کرتے ہوئے اپنے 7 اراکین قومی اسمبلی سے استعفے لے لیے ہیں، دوسرے مرحلے میں اراکین صوبائی اسمبلی سے بھی استعفے طلب کرلیے جائیں گے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں