blank

پاکستان میں ’’ منکی پاکس‘‘ کا دوسرا کیس بھی سامنے آگیا

blank

پاکستان میں ’’ منکی پاکس‘‘ کا دوسرا کیس بھی سامنے آگیا

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں ’’منکی پاکس‘‘ کا دوسرا کیس بھی سامنے آگیا ہے، متاثرہ افراد بیرون ملک سے پاکستان آئے۔

وزارت صحت نے ’’منکی پاکس‘‘ کا پہلا کیس رجسٹرڈ ہونے کی تصدیق کی ہے۔ 

ترجمان وزارت صحت کے مطابق قومی ادارہ برائے صحت نے گزشتہ روز وائرس کی تصدیق کی، ملک بھر کے ایئرپورٹس پر ہیلتھ ریگولیشنز کی شفارشات پر عمل درآمد جاری ہے، وزارت صحت کے مطابق بارڈر اینڈ ہیلتھ سروسز کا ادارہ تمام تر صورت حال پر نظر رکھے ہوئے ہیں، وزارت صحت نے ایئرپورٹس پر تمام تر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی۔

تفصیلات کے مطابق منکی پاکس کا شکار ہونیوالا شخص سعودی عرب سے بے دخل ہو کر پاکستان واپس آیا تھا، وزارت صحت کےحکام نے بتایا ہے کہ پاکستان آمد کے موقع پر متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی علامات موجود تھیں جس کے باعث اسے پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز میں طبی معائنے کی ہدایت کی گئی، ہسپتال انتظامیہ نے  متاثرہ شخص کے نمونے قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد بھیجےتھے، گزشتہ روز قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے متاثرہ شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کردی۔

دوسری جانب متاثرہ شخص کے ہمراہ جہاز میں سفر کرنے والامسافرمیں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے، دوسرا متاثرہ شخص اپنے گھر میں قرنطینہ میں ہے اور اس کی حالت بھی تسلی بخش ہے۔

قومی ادارہ برائے صحت کے ڈائریکٹر ڈاکٹر غلام مرتضی شاہ نے ایک نوٹیفیکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے اور باالعموم بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے سخت حفاظتی اقدامات بروئے کار لائے جائیں۔ احکامات کے مطابق مسافروں سے صحت کے حوالے سے ہیلتھ کارڈ بھروانا لازم ہوگا، مشکوک مریض کو جہاز کے آخری حصے میں بٹھایا جائے اور دوسرے مسافروں سے ہرممکن دور رکھا جائے، اگر مشکوک مسافر بیت الخلا استعمال کرے تو بیت الخلا کو ڈس انفیکٹ کیا جائے، کیبن کریو ماسک لازمی استعمال کریں اور ہاتھوں کو سینیٹائز کریں اور جہاز کو بھی ڈس انفیکٹ کریں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں