blank

وزیر اعظم کو عہدے سے ہٹانے کیلئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر

وزیراعظم شہبازشریف کو عہدے سے ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

ظہورمہدی فیصل نامی شہری کی جانب سے عدالت عظمیٰ میں وزیراعظم شہباز شریف دائر درخواست میں وفاق، شہبازشریف، چیف الیکشن کمیشن سکندر سلطان راجا، صدر عارف علوی اور مولانا فضل الرحمن کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف الیکشن فنڈز اجراء کا بل مسترد ہونے سے قومی اسمبلی کا اعتماد کھو بیٹھے ہیں، سکندر سلطان راجا کا الیکشن کے لیے فنڈز اور سکیورٹی کا تقاضا غیر مناسب ہے۔

سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے کہ قرار دیا جائے کہ شہبازشریف اور چیف الیکشن کمشنر انتخابات کے معاملے پر پارٹی بن چکے ہیں، سپریم کورٹ نگران وزیر اعظم اور نگران چیف الیکشن کمشنر کی تعیناتی کا حکم دے، عدالت 21 ارب جاری کرنے، فوج اور رینجرز کے بغیر الیکشن کرانے کا بھی حکم دے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں