blank

وفاقی دارا لحکومت میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

blank

وفاقی دارا لحکومت میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز سامنے آگئے

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں منکی پاکس کے 20 مشتبہ کیسز سامنے آگئے ہیں۔

 سندھ کی وزیر صحت عذرا پیچوہو کہتی ہیں کہ منکی پاکس کے مریض سے رابطے میں آنے والوں کو آئسولیشن میں رکھ کر مانیٹر کرنا ہوگا، مریضوں کو انسٹی ٹیوٹ آف انفیکشیئس ڈیزیزز میں رکھا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ منکی پاکس کی ٹیسٹ کٹس دستیاب نہیں ہیں، سیمپلز این آئی ایچ یا بیرون ملک بھیجے جا سکتے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس کل اسلام آباد میں رپورٹ ہوا تھا ، متاثرہ شخص سعودی عرب سے بے دخل ہو کر وطن واپس آیا تھا،  جہاز میں متاثرہ شخص کے ساتھ  بیٹھنے والے مسافر میں بھی وائرس کی تصدیق ہوئی تھی۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں