blank

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 289 رنز کا ہدف

پاکستان نے 5 ون ڈے میچز کی سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ کو جیت کے لیے 289 رنز کا ہدف دیا ہے۔

سیریز کا پہلا ون ڈے آج پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلاجارہا ہے جہاں کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

نیوزی لینڈ نے مقررہ 50 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز اسکور کیے، ول ینگ اور ڈیرل مچل نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کیا، ڈیرل مچل نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ ول ینگ نے بھی 86 رنز اسکور کیے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ ایک وکٹ شاداب خان کے حصے میں آئی۔

قبل ازیں ٹاس کے بعد کی جانے والی گفتگو میں پاکستان ٹیم کے کپتان بابراعظم کا کہنا تھا کہ وکٹ دوسری اننگز میں بہتر رہے گی ، ہدف حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب کپتان نیوزی لینڈ ٹام لیتھم کا کہنا تھا کہ ٹی ٹوئنٹی کا آخری میچ جیتنے کے بعد ٹیم کا مورال بڑھا، ہم بھی ٹاس جیت کر بولنگ ہی کرتے۔

پاکستان پلیئنگ الیون

پاکستان کرکٹ ٹیم کی کپتانی بابراعظم کررہےہیں، جبکہ پلیئنگ الیون امام الحق،فخرزمان،شان مسعود،محمد رضوان ، آغا سلمان،محمد نواز ، شاداب خان ، شاہین آفریدی،نسیم شاہ اور حارث رؤف بھی شامل ہیں۔

ون ڈے اسکواڈ کے لیے پاکستان ٹیم میں 6 اسپیشلسٹ کھلاڑیوں کو شامل کیا گیا ہے۔

نیوزی لینڈ پلیئنگ الیون

دوسری جا نب نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں چیڈ بوویس، ویل ینگ ،ڈیرل مچل،ٹام لیتھم،مارک چیپمین اور ہینری نیکولس شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹی ٹوئنٹی سیریز دو دو سے برابر ہونے کے بعد شاہین اب پانچ ون ڈے میچز کی سیریز میں کیویز کا مقابلہ کررہے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں