blank

منکی پاکس کیخلاف کونسی ویکسین کام کر سکتی ہے ؟ جانیے

blank

منکی پاکس کیخلاف کونسی ویکسین کام کر سکتی ہے ؟ جانیے

  کراچی ( ڈیلی پاکستان آن لائن )   منکی پاکس سے بچاؤ کیلیے ملک میں ویکسین دستیاب نہیں لیکن ایسی  ویکسین ہے جو منکی پاکس کیخلاف کام کر سکتی ہے  ۔ صوبہ سندھ کی وزیر صحت   ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا ہے کہ سندھ میں منکی پاکس کا کوئی کیس نہیں ہے منکی پاکس کی ویکسین ہمارے ملک میں موجود نہیں اس لیے شہری احتیاط کریں سمال پاکس کی ویکسین بھی منکی پاکس کے خلاف کام کر سکتی ہے اس پر تحقیقات جاری ہے۔ ایئر پورٹ پر الرٹ جاری کر دیا ہے جن مسافروں کو ریشس ہیں ان کو چیک کیا جا رہا ہے۔ 

 عالمی ہفتہ برائے حفاظتی ٹیکہ جات کے موقع پر ای پی آئی کے دفتر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر صحت سندھ  ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ عالمی ادارہ صحت نے ایک ہزار کٹس فراہم کی ہیں۔ آغاخان، ڈاؤ اور سول میں سہولت موجود ہے لیاری کا ایک مشتبہ کیس سامنے آیا ہے بچے کے سیمپلز لیے ہیں زیادہ امکان چکن پاکس کا ہےمیری درخواست ہے صرف کنفرم کیسز میڈیا پر چلائے جائیں۔منکی پاکس میں اموات کی شرح بہت معمولی ہے آنکھوں سے دیکھ کر کسی کو منکی پاکس کا کیس نہیں کہہ سکتے ہیں جب تک تصدیق نہیں ہوتی ہم کسی کو نہیں بتاتے۔

 ” ایکسپریس نیوز ” کے مطابق وزیر صحت سندھ نے کہا کہ 20 لاکھ کے قریب بچوں کو ٹیکے لگنے ہیں ہماری کوشش ہے 80 نوے فیصد تک کوریج پہنچ جائے ، کولرا کی ویکیسن بھی بچوں کو لگا رہے ہیں بچوں میں امراض تیزی سے پھیل رہے ہیں۔ہفتہ حفاظتی ٹیکہ جات منایا جا رہا ہے  ،25 فیصد والدین نے بچوں کو حفاظتی ٹیکے نہیں لگائے، والدین سینٹرز آئیں 68 فیصد حفاظتی ٹیکہ جات کی مہم مکمل ہو چکی ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں