blank

نیوزی لینڈ کا پاکستان کو جیت کیلئے 337 رنز کا ہدف

دوسرے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیت کے لیے 337 رنز کا ہدف دے دیا۔

پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں پاکستان ٹیم کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر نیوزی لینڈ کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی۔

بیٹرز کے لیے سازگار اس وکٹ پر ڈیرل مچل نے پھر سنچری اسکور کی اور اس مرتبہ نیوزی لینڈ نے پہلے سے زیادہ رنز کا انبار لگایا۔

مہمان ٹیم نے مقررہ 50 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 336 رنز بنائے۔

محتاط انداز میں شروع کی گئی اس اننگز کے ابتدا میں ول ینگ 33 کے مجموعے پر حارث رؤف کی گیند پر آؤٹ ہوگئے۔

دوسری وکٹ پر 51 رنز بنانے والے چیڈ بوس کے ساتھ ڈیرل مچل نے 86 رنز جوڑے، جبکہ چیڈ بوس کے آؤٹ ہونے کے بعد ڈیرل مچل اور ٹام لیتھم نے 183 رنز کی پارٹنرشپ بناڈالی۔

ڈیرل مچل نے 129 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ ٹام لیتھم 98 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور جمی نیشم نے 17 رنز کی اننگز کھیلی۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، اس موقع پر انہوں نے کہا کہ پہلے میچ میں کامیابی کے بعد حوصلے بلند ہیں، کوشش ہوگی کیویز کو جلد آؤٹ کرکے سیریز میں دوسری فتح سمیٹیں۔

کپتان بابراعظم نے مزید کہا کہ قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئی ہیں، فاسٹ بولر شاہین آفریدی کی جگہ احسان اللہ کو موقع دیا گیا ہے جو ڈیبیو کریں گے، شاداب خان کی جگہ اسامہ میر جبکہ شان مسعود کی جگہ عبداللہ سفیق کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا گیا ہے۔

ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے نیوزی لینڈ نے کپتان ٹام لیتھم نے کہا کہ آج کے میچ کے لیے ٹیم میں 2 تبدیلیاں کی گئی ہیں۔

راولپنڈی میں کھیلے جارہے میچ میں آج فاسٹ بولر احسان اللّٰہ ون ڈے ڈیبیو کر رہے ہیں، انہیں شاہین آفریدی نے ون ڈے کیپ دی۔

واضح رہے کہ پاکستان کو 5 ون ڈے میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے جبکہ سیریز کے آخری 3 ون ڈے میچز 3، 5 اور 7 مئی کو کراچی میں کھیلے جائیں گے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں