blank

14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑیں تو ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں: عمران خان

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے حکومتی ٹیم کل مذاکرات میں کہہ دیں کہ 14 مئی سے پہلے اسمبلیاں توڑ دینگے وہ اسمبلیاں توڑنے کا اعلان کردیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں، چیف جسٹس نے بھی تو یہی کہا ہے انتخابات ہونے چاہئیں، آئین توڑا یا ججز کے خلاف کچھ کیا تو سڑکوں پر نکلیں گے اور چیف جسٹس کے ساتھ کھڑے ہوں گے۔

لاہور میں یوم مزدور کے حوالے سے نکالی گئی ریلی کے اختتام پر عوام سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ حکمران الیکشن تب کرانا چاہتے ہیں جب یہ سمجھیں کہ جیت سکتے ہیں، انتخابات نہ کرانے کا مقصد کسی طرح مجھے راستے سے ہٹانا ہے، یہ چاہتےہیں مجھے جیل میں ڈالیں یا قتل کر دیں، میرے گھر پر بھی حملہ کیا گیا، نہتے کارکنوں پر تشدد کیا گیا، علی امین گنڈا پور کو بھی باربارایک سے دوسری جیل لے جاتےہیں، ہمارے کارکنوں کو پکڑ رہے ہیں، چاہتے ہیں یہ کمزور ہو جائیں۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان سازش کرنا بند کردیں تو مزدور کا بھلا ہوجائے گا: مریم نواز

عمران خان نے کہا کہ آج ہم قانون کی حکمرانی، مزدوروں سےاظہاریکجہتی کیلئےنکلے، خبردار کررہا ہوں کہ اگر آئین روندا گیا اور سپریم کورٹ کاحکم نہ مانا گیا تو پھر ہم سڑکوں پر نکلیں گے۔

انہوں نے کہا جرائم پیشہ افراد کو ہمارے اوپر مسلط کیا گیا ہے، جرائم پیشہ لوگ الیکشن سے بھاگ رہے ہیں، یہ تب الیکشن کرائیں گے جب یہ سمجھیں گے کہ وہ جیت جائیں گے، علی امین گنڈاپور کو پکڑ کر لے گئے، چودھری پرویز الہٰی کے گھر پر حملہ کیا گیا، یہ چاہتے ہیں کہ عمران خان کو سائیڈ پر کیا جائے، یہ پی ٹی آئی کو کمزور اور عمران خان کو راستے سے ہٹانا چاہتے ہیں۔

عمران خان نے کہا سپریم کورٹ نے واضح طور پر کہا ہے 14 مئی کو الیکشن ہوں گے، 14 مئی کو اسمبلیاں توڑی گئیں تو ہم ایک ساتھ الیکشن کیلئے تیار ہیں لیکن اگر آئین توڑا گیا تو تحریک انصاف سڑکوں پر نکلے گی، سپریم کورٹ کے فیصلے کیخلاف گئے تو پی ٹی آئی سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہوگی۔

انہوں نے کہا معاشی حالات کی وجہ سے ہم نے پرامن احتجاج اور جلسے کیے، اگر یہ آئین توڑتے ہیں تو اس کے بعد پاکستان میں جنگل کا قانون ہوگا، ملک میں صنعتیں بند ہو رہی ہیں مہنگائی بڑھ رہی ہے، ملک کے آئین کی خلاف ورزی کریں گے تو قوم میرے ساتھ نکلے گی، ہم سڑکوں پر نکل کر پاکستان میں قانون کی حکمرا نی قائم کریں گے۔

پی ٹی آئی کے سربراہ نے کہا یہ ایک حقیقی آزادی کی جنگ ہے، عوام تیاری کریں، نوجوان حقیقی آزادی کی جنگ کیلئے تیار ہو جائیں۔

چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے شرکائے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کل مذاکرات میں 14 مئی کو اسمبلیاں توڑنے کی بات کریں گے، یہ چاہتے ہیں بجٹ پیش کریں مگر ہم ان کی بدنیتی کو نہیں مانیں گے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں