blank

نیو یار ک کے ماہر ڈینٹسٹ نے دانتوں کی صفائی کے لیے عام استعمال کی چیزوں کے نقصانات بتا دئیے

blank

نیو یار ک کے ماہر ڈینٹسٹ نے دانتوں کی صفائی کے لیے عام استعمال کی چیزوں کے …

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ماﺅتھ واش اور چارکول ٹوتھ پیسٹ منہ اور دانتوں کی صفائی کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں مگر نیویارک کے ایک ماہر ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ یہ اشیاءالٹا دانتوں کے لیے سخت نقصان دہ ہوتی ہیں۔ ڈاکٹر گیری گوریٹولا نامی اس ڈینٹسٹ کا کہنا ہے کہ ان اشیاءمیں ایسے کیمیکلز پائے جاتے ہیں جو دانتوں اور مسوڑھوں کو نقصان پہنچاتے ہیں۔

ڈاکٹر گیری کا کہنا تھا کہ چارکول ٹوتھ پیسٹ اگر روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے تو اس سے دانتوں کی حساسیت بڑھ جاتی ہے۔ اس کے علاوہ چارکول ٹوتھ پیسٹ کا کوئی ایسا فائدہ بھی نہیں ہے۔ اسی طرح ماﺅتھ واش سے منہ خشک رہنے لگتا ہے جس سے دانتوں اور مسوڑھوں کی بیماریاں لاحق ہوتی ہیں۔ 

ڈاکٹر گیری نے بتایا کہ میٹل فلنگز (Metal Filings)اور ’روٹ کینالز‘ جیسے پروسیجرز بھی دانتوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہوتے ہیں۔ بعض روٹ کینال پروسیجرز ناکام بھی ہو جاتے ہیں جس کے بعد دانت میں درد رہنے لگتا ہے، مسوڑھوں میں سوجن آ جاتی ہے اور انفیکشن کا خطرہ کم ہونے کی بجائے بڑھ جاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر روٹ کینال پروسیجر ناگزیر ہو تو کسی ماہر ڈینٹسٹ سے کرانا چاہیے۔ اسی طرح میٹل فلنگز بھی محفوظ طریقہ علاج نہیں ہے۔ یہ پروسیجر بالخصوص حاملہ خواتین، بچوں اور اعصابی بیماریوں میں مبتلا لوگوں کے لیے نقصان دہ ہوتا ہے۔ اس میں اگر پارے کی زیادہ مقدار استعمال کی جائے تو مریض کی نیند میں بگاڑ آ سکتا ہے اور دیگر کئی عارضے لاحق ہو سکتے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں