blank

واٹس ایپ میں ایک اور نئے فیچر کی آزمائش شروع

دنیا کی مصروف ترین میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر جلد ہی ایک زبردست فیچر پیش کیے جانے کا امکان ہے، جس کے تحت صارفین وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کر سکیں گے۔

رپورٹس کے مطابق واٹس ایپ کے ماہرین ایک ایسے فیچر کی آزمائش پر کام کر رہے ہیں، جس کے تحت وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

واٹس ایپ اپڈیٹس پر نظر رکھنے والی ویب سائٹ ’ویب ایٹ انفو‘ کے مطابق ماہرین نے بعض آئی او ایس اور اینڈرائیڈ صارفین کو مذکورہ فیچر تک رسائی دے دی ہے، جس کے تحت کسی بھی وائس نوٹ کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

رپورٹ کے مطابق ابتدائی طور پر مذکورہ فیچر میں چند بڑی زبانوں میں آنے والے وائس نوٹس کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

ابتدائی طور پر انگریزی، ہسپانوی، اطالوی، روسی، ترک، فرینچ، جرمن، عربی، چینی، جاپانی، پورچوگیزی اور کنٹنیز زبان کے وائس میسیجز کو تحریر میں تبدیل کیا جا سکے گا۔

فیچر کے تحت جیسے ہی کسی صارف کو وائس نوٹ موصول ہوگا، اس کے نیچے ایک بار میں صارف کو یہ آپشن دیا جائے گا کہ وہ چاہیں تو اسے تحریر میں بھی تبدیل کر سکتے ہیں۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں