blank

دنیا کا سب سے چھوٹا جلد کا کینسر ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی پریشان ہوجائے

blank

دنیا کا سب سے چھوٹا جلد کا کینسر، ڈاکٹرز کا ایسا انکشاف کہ کوئی بھی پریشان …

واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) امریکہ میں جلد کے ماہرین نے دنیا کے سب سے چھوٹے جلد کے کینسر کا پتہ لگایا ہے، جس کی پیمائش صرف 0.65 ملی میٹر ہے۔  یہ حیران کن انکشاف اس وقت ہوا جب وہ خاتون جلد کی دیکھ بھال کے ماہر کے پاس گئی، جو برسوں سے اپنی آنکھ کے نیچے ایک سرخ دھبے کے بارے میں فکر مند تھی۔ کرسٹی سٹیٹس کی جلد کا معائنہ کرتے ہوئے ماہر امراض جلد نے اسی دائیں گال پر ایک اور دھبہ دیکھا۔ اوریگون ہیلتھ اینڈ سائنس یونیورسٹی (او ایچ ایس یو) کے ماہرین  نے اس  چھوٹے سے داغ کو  جو انسانی آنکھ سے تقریباً پوشیدہ ہے، بعد میں میلانوما،  جلد کے کینسر کی سب سے مہلک قسم کے طور پر شناخت کیا۔

یونیورسٹی کی ویب سائٹ کے مطابق یہ کینسر اتنا چھوٹا ہے کہ اسے گنیز ورلڈ ریکارڈ سے نوازا گیا ہے۔ یکم  مئی کو گینز ورلڈ ریکارڈز  کی  ٹیم کے  کا ایک  رکن ان کے نئے کمائے ہوئے ریکارڈ کے لیے ایک سرٹیفکیٹ دینے کے لیے او ایچ ایس یو آیا۔ یہ دریافت جنوری میں ہوئی تھی لیکن سرٹیفکیٹ یکم مئی کو دیا گیا۔

ڈاکٹر الیگزینڈر وٹکوسکی، او ایچ ایس یو میں ڈرماٹولوجی کے اسسٹنٹ پروفیسر ہیں اور انہوں نے کینسر کو دیکھا۔ انہوں نے کہا کہ اس دریافت کا مطلب ہے کہ میلانوما کے پھیلنے سے پہلے ہی اس کا علاج کیا جا سکتا ہے۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں