blank

ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کو انسانیت کیلئے خطرناک قرار دیا

ٹیسلا کمپنی کے بانی اور سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے مالک ایلون مسک نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس (اے آئی) ٹیکنالوجی کو انسانیت کے لیے خطرناک قرار دے دیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ایلون مسک نے اپنے ایک بیان میں تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار انسانیت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ روزمرہ کے عام کاموں کے لیے اے آئی ٹیکنالوجی پر انحصار سے ایسا ماحول پیدا ہو جائے گا کہ جس کے باعث انسان مشینوں کو چلانا بھول جائے گا جو اے آئی ٹیکنالوجی کو متحرک کرتی ہیں۔

ایلون مسک نے کہا کہ اے آئی ٹیکنالوجی پر بےضرر انحصار بھی خطرناک ثابت ہو سکتا ہے اور پھر آہستہ آہستہ ہم یہ بھی بھول جائیں گے کہ یہ مشینیں کیسے چلائی جاتی ہیں۔

واضح رہے کہ چیٹ جی پی ٹی کو دنیا بھر میں مقبولیت حاصل ہو رہی ہے جبکہ مائیکروسافٹ نے اپنے سرچ انجن اور دیگر مصنوعات کو بھی اس ٹیکنالوجی سے لیس کر لیا ہے۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں