blank

”کیرالہ اسٹوری” کی جھوٹی کہانی ریلیز سے پہلے بے نقاب

blank

ممبئی (این این آئی)مسلمانوں کو بدنام کرنے کی بھارتی سازش ناکام ہوگئی، کیرالہ اسٹوری کے نام سے پروپیگنڈا فلم کا جھوٹ فلم ریلیز ہونے سے پہلے ہی بے نقاب ہوگیا۔بھارتی انتہا پسندی نے بالی ووڈ کو بھی نہیں بخشا، سیکولر ازم، ترقی پسند اور جامع معاشرے کی علامت سمجھی جانے والی بھارتی فلم انڈسٹری اسلام مخالف نظریہ پھیلانے کے لیے استعمال ہونے لگی۔

جھوٹی کہانیاں اور بدستور اسلام مخالف پروپیگنڈا کے نتیجے میں بالی ووڈ اپنے بدترین دور سے گزر رہا ہے، متعدد فلاپ فلموں نے کئی اسٹوڈیوز بھی بند کردیے۔ایک اور اسلام مخالف فلم ”کیرالہ اسٹوری” کی جھوٹی کہانی فلم کی ریلیز سے پہلے ہی بے نقاب ہوگئی، فلم کیرالہ اسٹوری ایک ایسے مبینہ واقعہ پر بنائی گئی، جس میں 32000 ہندو لڑکیوں کو زبردستی مسلمان کر کے داعش کے حوالے کرنے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔کہا گیا تھا کہ یہ فلم اس واقعہ پر 7 سال کی ریسرچ کے بعد بنائی جارہی ہے، تاہم جب فلم کے پروڈیوسر سودیبتو سین سے ثبوت مانگا گیا تو 32000 کی تعداد راتوں رات کم ہو کر صرف 3 رہ گئی۔دیگر بھارتی شہریوں سمیت کیرالہ کے وزیر اعلیٰ نے بھی فلم کو ہندو انتہا پسندوں کا پروپیگنڈا قرار دے دیا۔گزشتہ سال ریلیز ہونے والی فلم”کشمیر فائلز” کی طرح یہ فلم بھی بھارت میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتی نفرت کو ظاہر کرتی ہے۔

موضوعات:

blank
خودکش ایٹمی دھماکے

عمران خان کی پرویز خٹک اور صدر عارف علوی سے ناراضگی 18 مارچ کو سٹارٹ ہوئی‘ اسلام آباد کی ایڈیشنل سیشن کورٹ نے عمران خان کو18 مارچ کوطلب کر رکھا تھا‘ عمران خان اس دن بھی عدالت نہیں جانا چاہتے تھے لیکن صدر عارف علوی اور پرویز خٹک نے انہیں راضی کر لیا‘ ان دونوں کا خیال تھا عمران خان ….مزید پڑھئے‎

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں