blank

نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف چوتھے ون ڈے میچ میں ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے سیریز کے چوتھے ون ڈے میچ میں نیوزی لینڈ نے لگاتار دوسری مرتبہ ٹاس جیت کر پہلے پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

پہلے سے سیریز اپنے نام کرنے والی پاکستانی ٹیم نے میچ کے لیے فائنل الیون میں کچھ تبدیلیاں کی ہیں اور امام الحق، عبداللہ شفیق، محمد نواز اور نسیم شاہ کو آرام کا موقع فراہم کیا ہے۔

ان کی جگہ شان مسعود، افتخار احمد، محمد حارث اور حارث رؤف کو موقع دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان کی ٹیم پانچ میچوں کی سیریز میں پہلے ہی 0-3 کی فیصلہ کن برتری حاصل کر چکی ہے۔

اگر قومی ٹیم بقیہ دونوں میچ بھی جیتنے میں کامیاب رہتی ہے تو وہ عالمی نمبر ایک ٹیم بن جائے گی۔

میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، امام الحق، محمد رضوان، افتخار احمد، محمد حارث، سلمان علی آغا، اسامہ میر، شاہین شاہ آفریدی، محمد وسیم جونیئر اور حارث رؤف۔

نیوزی لینڈ: ٹام لیتھم (کپتان)، ٹام بلنڈل، ولِ ینگ، ڈیرل مچل، مارک چیپمین، جیمز نیشام، کول میک کونچی، بین لسٹر، اش سودھی، میٹ ہنری اور بلیئر ٹکنر۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں