blank

پاکستان کی چار رکنی ٹیم ڈیوس کپ جونئیر ایشیا اوشیانا فائنل کوالیفائنگ ایونٹ میں شرکت کرے گی

ڈیوس کپ جونئیر ایشیا اوشیانا فائنل کوالیفائنگ ایونٹ ( جونئیر ٹیم انڈر ایٹین) آٹھ سے تیرہ مئی تک قازقستان میں منعقد ہورہا ہے۔ اس ایونٹ میں پاکستان کی جانب سے ٹیم کیپٹن نعمان الحق سمیت نادر رضا مرزا، حمزہ رومان اور ابو بکر طلحہ شرکت کریں گے۔

صدر پاکستان ٹینس فیڈریشن سینٹر سلیم سیف اللہ خان نے ٹیم کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ٹینس کے لئے محنت، جذبے اور لگن کا ہمیشہ ثمر ملتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مالی دشواریوں اور رکاوٹوں کے باوجود جونیئر کھلاڑیوں کی ڈویلوپمنٹ اور بین الاقوامی ایونٹس میں ان کی شرکت یقینی بنا نا ہمیشہ سے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی ترجیحات میں شامل رہا ہے۔

انہوں نے ٹیم کیپٹن، کھلاڑیوں اور ان کے والدین کے لئے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے ایک کامیاب شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا جو کہ ملک میں ٹینس کے کھیل کو مزید دوام بخشے گا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں