blank

واٹس ایپ میں مزید دلچسپ فیچرز متعارف

دنیا کی مقبول ترین مسیجنگ ایپ واٹس اپپ نے صرف چند دنوں کے اندر ہی دو اہم فیچر متعارف کرائے گئے ہیں۔ ان میں ایک تو گروپ میسجنگ اور اس کی انتظامیہ سے متعلق ہیں تو دوم غیر ضروری اسپیم کال کو آسانی سے بلاک کرنا شامل ہے۔

واٹس ایپ کے بی ٹا ورژن 2.23.10.8 میں کسی گروپ میں ہونے کی صورت میں کسی رکن سےنامناسب پیغام کی شکایت براہِ راست گروپ ایڈمن سے کی جاسکے گی۔ اسے فیس بک اور یوٹیوب کی طرح ہی ’رپورٹ‘ کرنے کا نام دیا گیا ہے۔

اس کے لیے اب پیغام پر ٹیپ کرکے ڈراپ ڈاؤن لسٹ میں سے رپورٹ منتخب کرکے اپنا پیغام ایڈمن تک پہنچایا جاسکتا ہے۔ اس آپشن کا مقصد گروپ کو دل آزاری سے پاک اور گفتگو کو محفوظ بنانا ہے۔

دوسری جانب ایک اور اہم تبدیلی کے تحت صارفین نچلی (باٹم) نیوی گیشن بار ایک آپشن کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس کے تحت واٹس ایپ پر غیرضروری فون کال اور نمبر کو خاموش کیا جاسکتا ہے۔ یہ آپشن بھی پہلے اینڈروئڈ صارفین کے لیے پیش کیا گیا ہے۔

اس اہم سہولت کو فی الحال بی ٹا ٹیسٹر آزمارہے ہیں۔ اس کے لیے یوزرانٹرفیس کو ری ڈیزائن کیا گیا ہے اور نیوی گیشن بار کو نیچے پہنچا کر اس میں یہ آپشن شامل کیا گیا ہے۔

یہ سہولت واٹس ایپ بی ٹا کے ورژن 2.23.10.7 میں پیش کی گئی ہے۔ اس کے لیے سیٹنگ میں جاکر پرائیوٹ مینو میں جاکر اسپیم فون نمبروں کو خاموش کرایا جاسکتا ہے۔ لیکن یہ نمبر کال لاگ میں نمودار ہوتے رہیں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس فیچر کی ضرورت ایک عرصے سے محسوس کی جارہی تھی۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں