blank

عمران خان نے کارکنوں کو اہم ہدایات جاری کر دیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین و سابق وزیراعظم عمران خان نےعدالت میں کہا کہ میں نے گرفتاری کے وقت وارنٹ دکھانے کا کہا لیکن مجھے نہیں دکھائے گئے ۔ انہوں نے کارکنان کو پرامن رہنے کی ہدایت کر دی ۔ نجی ٹی وی کے عمران خان کا کہنا تھا جب اغوا کیا گیا تو یہ واقعات میرے لیے حیران کن تھا ، مجھے ڈنڈے مارے گئے ایسے تو قاتل کیساتھ نہیں کیا جاتا جو سلوک میرے ساتھ کیا گیا ۔ عمران خان نے کارکنوں کو ہدایت کی ہے کہ پر امن رہیں، انہوں نے کہا ہے کہ لوگ عدالت میں انصاف کیلئے آتے ہیں ،مجھے ایسے پکڑا گیا جیسے میں بہت بڑا دہشت گرد ہوں ۔ عمران خان کہنا تھا کہ جب مجھے مظاہروں کا علم نہیں تو پھر میں کیسے ذمہ دار ہو ں ، وکلاء نے بتایا کہ بہت زیادہ انتشار پھلا ہے ۔



Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں