blank

عمران خان کی رہائی پر خواجہ آصف کا ردعمل سامنے آگیا

سپریم کورٹ آف پاکستان کی جانب سے چیئرمین پاکستان تحریک انصاف اور سابق وزیر اعظم عمران خان کو فوری رہا کرنے کے حکم پر رہنما مسلم لیگ ن اور وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا ردعمل سامنے آگیا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ صحیح سلامت چل کر عدالت پیش ہونے پر عمران خان کو مبارکباد دیتا ہوں کہ دو راتوں میں ان کی ٹانگ کو شفا مل گئی۔

یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے عمران خان کی گرفتاری غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیدیا

انہوں نے کہا کہ عمران خان کی خواہشات پر قانون پامال ہو رہا تھا، عدلیہ سے سوال پوچھنے کی جسارت نہیں کرسکتا لیکن اس ملک میں دو معیار کیوں ہیں، کیا انصاف صرف عمران خان کے لئے ہے؟

وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ آرڈر کی جگہ کہا گیا ہماری خواہش ہے، عدالتیں خواہشات کا اظہار نہیں بلکہ آرڈر جاری کرتی ہیں۔

خواجہ آصف نے کہا کہ شہبازشریف آشیانہ کیس میں آجاتا تھا تو کسی اور کیس میں پکڑ لیا جاتا تھا، نیب قانون کا پہلا بینی فشری عمران خان ہے، مجھے دو کمبل دیئے گئے، اب تو گیسٹ ہاؤس میں سہولیتں دی جارہی ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہا کرنے کا حکم دیتے ہوئے عمران خان کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے دوبارہ رجوع کرنے کا حکم دیا ہے۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں