blank

اسلام آباد ہائیکورٹ کا فواد چوہدری کو پیش کرنے کا حکم

اسلام آباد ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو کل عدالت میں پیش کرنے کرنے کا حکم دے دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری کی نظر بندی کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی۔

فواد چوہدری کے وکیل فیصل چوہدری نے عدالت میں مؤقف پیش کیا کہ فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائیکورٹ نے حفاظتی ضمانت دی تھی، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ان کی گرفتاری سے روکا تھا۔

وکیل فیصل چوہدری نے مؤقف اختیار کیا کہ آئی جی اسلام آباد عدالت میں تھے اور عدالت نے کہا تھا ان فواد چوہدری کو گرفتار نہ کریں، 10 مئی کو فواد چوہدری کو گرفتار کیا گیا اور وہ پورا دن سپریم کورٹ میں موجود رہے، انہیں 3 ایم پی او کے تحت نظر بند کیا گیا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ آپ کی درخواست ابھی فکس نہیں ہے۔

عدالت نے اسلام آباد پولیس کو فواد چوہدری کو کل اسلام آباد ہائیکورٹ میں پیش کرنے کا حکم دے دیا، اور فریقین کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے کل تک جواب طلب کر لیا۔


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں