blank

ٹک ٹاک اور ایجوکیشن سٹارٹ اپ ’ایڈکاسا‘ نے سندھ میں 10ہزار طالب علموں کو سکالر شپس دینے کااعلان کر دیا

blank

ٹک ٹاک اور ایجوکیشن سٹارٹ اپ ’ایڈکاسا‘ نے سندھ میں 10ہزار طالب علموں کو …

کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف ویڈیو ایپ ٹک ٹاک اور ایجوکیشن سٹارٹ اپ ’ایڈکاسا‘ نے سندھ میں 10ہزار طالب علموں کو سکالر شپس دینے کااعلان کر دیا۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق بچوں کو وظائف دینے کے لیے ٹک ٹاک اور ایڈکاسا(Edkasa)نے سندھ ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے ساتھ اشتراک کیا ہے۔

اس شراکت داری میں سندھ کے وسائل سے محروم علاقوں کے بچوں کو معیاری تعلیم تک رسائی دی جائے گی۔ یہ سکالرشپس نویں اور دسویں جماعتوں کے طالب علموں کو دی جائیں گی۔ کمپنیوں کی طرف سے اس حوالے سے ’ایگزام ریڈی‘ کے نام سے ایک مہم شروع کی گئی ہے۔

اس مہم کے تحت کیمسٹری، فزکس اور ریاضی سے متعلق 500تدریسی ویڈیوز تیار کی گئی ہیں، جن میں موثر مشورے اور آزمائشی مشقیں شامل کی گئی ہیں۔ یہ ویڈیوز ٹک ٹاک پر پوسٹ کی جارہی ہیں۔ پلیٹ فارم پر یہ ویڈیوز تیزی سے مقبول ہو رہی ہیں اور کروڑوں لوگ انہیں دیکھ رہے ہیں۔



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں