blank

ٹوتھ برش کوباتھ روم میں رکھنے والوں کو ماہرین نے خبر دار کردیا

blank

ٹوتھ برش کوباتھ روم میں رکھنے والوں کو ماہرین نے خبر دار کردیا

نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہم میں سے بہت سے لوگ اپنے ٹوتھ برش کو باتھ روم میں رکھتے ہیں، جس کی بڑی وجہ واش بیسن کا ٹوائلٹ کے اندر ہی ہونا ہے۔تاہم اب ماہرین نے اس حوالے سے ایک سخت تنبیہ جاری کر دی ہے۔ ڈیلی سٹار کے مطابق ماہرین نے ایک تحقیق کے نتائج میں بتایا ہے کہ جب ٹوائلٹ کو فلش کیا جاتا ہے تو باتھ روم میں فیکل فاﺅنٹین بنتا ہے جو باتھ روم کی دیواروں سمیت ہر جگہ پہنچتاہے۔

رپورٹ کے مطابق فیکل فاﺅنٹین فضلے کے چھوٹے ذرات کو کہا جاتا ہے۔ یہ ذرات انتہائی چھوٹے ہوتے ہیں اور ٹوائلٹ کو فلش کرنے سے اڑ کر پورے باتھ روم میں پھیل جاتے ہیں۔ چنانچہ اگر آپ کا ٹوتھ برش بھی باتھ روم میں پڑا ہے تو غالب امکان ہے کہ یہ ذرات اس پر بھی پڑتے ہیںا ور آپ بعد ازاں وہی برش استعمال کرتے ہیں۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں