blank

ہفتے میں کتنی بار ازدواجی تعلق ذہنی تناؤ کو ختم کرسکتا ہے؟ ماہر نے مشورہ دے دیا

blank

ہفتے میں کتنی بار ازدواجی تعلق ذہنی تناؤ کو ختم کرسکتا ہے؟ ماہر نے مشورہ دے …

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) ماہرین نے ازدواجی تعلق کو ذہنی تناؤ اور ڈپریشن کا علاج قرار دے دیا۔ میل آن لائن کے مطابق ٹریسی سینزبری نامی ماہر کا کہنا ہے کہ ہفتے میں تین بار ازدواجی تعلق قائم کرنا مردوخواتین کے لیے ذہنی و جسمانی صحت کے اعتبار سے بہترین ہوتا ہے۔ اس سے ان کو ذہنی تناؤ سے نجات ملتی ہے۔

ٹریسی کا کہنا تھا کہ سیروٹونین، ڈوپامین اور آکسی ٹوسن جیسے ہارمونز خوشی اور اچھے موڈ سے متعلق ہارمونز ہیں جو جنسی تعلق کے دوران پیدا ہوتے ہیں۔ جو میاں بیوی ازدواجی تعلق کم کر دیتے ہیں یا ختم کر دیتے ہیں، ان کو دماغی تناؤ اور ڈپریشن جیسے عارضے لاحق ہونے کا امکان بہت بڑھ جاتا ہے۔ 



Source link
dailypakistan.com.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں