blank

جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداء پاکستان کے نام کرتا ہوں: عثمان وزیر

معروف باکسر عثمان وزیر نے کہا ہے کہ آج تک جتنے ٹائٹل جیتے سب ٹائٹلز شہداء پاکستان کے نام کرتا ہوں اور تمام فورسز کے شہداء کو خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عثمان وزیر نے کہا کہ میں جب ورلڈ بیسٹ باکسر چیمپین بنا تو خواہش تھی کہ پاکستان بھی میزبانی کرے، ورلڈ یوتھ ٹائٹل فائٹ پہلی بار پاکستان میں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ چیمپین شپ گلگت میں منعقد ہوگی جس میں 13 ملکوں کے باکسر شریک ہوں گے، چیمپین شپ میں ورلڈ یوتھ ٹائٹل کا دفاع کروں گا، پہلی بار پاکستان کو ورلڈ یوتھ ٹائٹل کی میزبانی کا موقع مل رہا ہے۔

عثمان وزیر نے کہا کہ چیمپین شپ کے لیے یکم جون سے گلگت میں کیمپ شروع ہوگا، گلگت سے بہت سے نوجوان حصہ لیں گے، ٹائٹل فائٹ میں تنزانیہ کے کھلاڑی کے ساتھ مقابلہ ہوگا۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں