blank

وفاقی بجٹ کب پیش کیا جائے گا؟ وزارت خزانہ نے بتا دیا

وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ مالی سال 2023-24 کا بجٹ 9 جون کو ہی پیش ہو گا۔

رپورٹ کے مطابق سالانہ پلان کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس 2 جون کو اور قومی اقتصادی کونسل کا اجلاس 3 جون کو طلب کر لیا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

وزارت خزانہ کے مطابق موجودہ مالی سال جی ڈی پی گروتھ کا تخمینہ اعشاریہ دو نو فیصد ہے، نئے مالی سال 2023-24 کے لیے بجٹ اہداف کو حتمی شکل دی جائے گی، وفاقی ترقیاتی پروگرام کی مد میں 7 سو ارب روپے تجویز کیے ہیں۔

وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعظم وفاقی ترقیاتی پروگرام ایک ہزار ارب روپے تک بڑھا سکتے ہیں، اگلے مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 14 ہزار 6 سو ارب سے زیادہ رکھنے کی تجویز ہے۔

 


subscribe YT Channel

install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں