blank

کرکٹ میچ کے دوران شہد کی مکھیوں کا حملہ، ویڈیو وائرل

آئرلینڈ میں کرکٹ میچ کے دوران گراؤنڈ میں ہزاروں شہد کی مکھیوں نے دھاوا بول دیا جس کے باعث میچ روکنا پڑگیا۔

عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق آئرلینڈ کے شہر کورک میں ڈومیسٹک کرکٹ کا میچ کھیلا جارہا تھا کہ اس دوران شہد کی ہزاروں مکھیوں نے گراؤنڈ پر دھاوا بول دیا۔

شہد کی مکھیوں کی آمد پر فوری طور پر امپائر سمیت تمام کھلاڑی گراؤنڈ میں حفاظتی اقدام کے طور پر منہ کے بل لیٹ گئے اور میچ کو روک دیا گیا۔

اس دوران شہدکی مکھیاں گراؤنڈ میں ہرطرف پھیل گئیں جس کے باعث مقامی بلدیہ سے مدد مانگی گئی اور بلدیہ کے عملے نے آکر مکھیوں کو گراؤنڈ سے نکالا، اس دوران میچ تقریباً ڈیڑھ گھنٹے تک معطل رہا جس کی وجہ سے 50 اوورز کے میچ میں سے 12 اوورز کم کرنا پڑے۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں