blank

پاک بھارت ٹاکرا کب ہونے کا امکان ہے؟

بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) نے ورلڈ کپ شیڈول فائنل کرکے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کو بھیج دیا۔ آئی سی سی نے فیڈبیک کیلئے شیڈول ورلڈ کپ کھیلنے والے ممالک کے ساتھ شیئر کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق شیڈول کے تحت پاک بھارت ٹاکرا 15 اکتوبر کو نریندرا مودی اسٹیڈیم میں ہونے کا امکان ہے۔

شیڈول کے مطابق ورلڈ کپ کا آغاز 5 اکتوبر کو ہوگا، فائنل 19 نومبر کو احمد آباد اسٹیڈیم میں ہوگا۔ ورلڈ کپ کا پہلا میچ دفاعی چیمپئن انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا، ایونٹ میں شامل ہر ٹیم 9 لیگ میچز کھیلے گی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق پاکستان ٹیم احمد آباد اور بھارتی حیدرآباد میں دو کوالیفائر ٹیم کے خلاف میچ کھیلے گی۔ قومی ٹیم بنگلورو میں آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے خلاف میچ کھیلے گی، جبکہ افغانستان اور جنوبی افریقا کے خلاف چنئی، بنگلادیش، انگلینڈ کے خلاف کولکتہ میں ایکشن میں ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ورلڈ کپ کا فائنل شیڈول رواں ہفتے جاری ہونے کا امکان ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں