blank

نیوزی لینڈ کو بڑا دھچکا، اہم کھلاڑی ورلڈکپ سے باہر

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے اسٹار آل راؤنڈر مائیکل بریسویل انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) ون ڈے ورلڈ کپ 2023 سے باہر ہو گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بریسویل ایڑھی کی انجری کے باعث 6 سے 8 مہینے کے لیے کرکٹ سے باہر ہو گئے ہیں۔

مائیکل بریسویل ٹی ٹوئنٹی بلاسٹ میں وورسٹر شائر کی طرف سے بیٹنگ کرتے ہوئے زخمی ہوئے تھے۔

نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر کی جمعرات کو انگلینڈ میں سرجری ہو گی، سرجری کے بعد ان کا طویل ری ہیب شروع ہو گا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ نے کہا ہے کہ طویل ری ہیب کی وجہ سے بریسویل اکتوبر نومبر میں ہونے والے ورلڈ کپ سے باہر ہو گئے ہیں۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں