blank

لنکا پریمیئر لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کو کتنا معاوضہ ملے گا؟

لنکن پریمئیر لیگ (ایل پی ایل) میں شرکت کرنے والی ہر ٹیم مجموعی طور پر 20 کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی جس میں سری لنکا کے 14 کھلاڑی اور 6 غیر ملکی کھلاڑی شامل ہوں گے۔ راؤنڈ رابن مرحلے کے دوران تمام ٹیمیں دو بار آمنے سامنے ہوں گی اور 4 ٹیمیں پلے آف مرحلے میں کھیلیں گی۔

لنکا پریمیئر لیگ کےچوتھے ایڈیشن کےلیے پلیئرز آکشن کا مرحلہ مکمل ہوگیا ہے جس میں پاکستان کے 13 کرکٹرز 31 جولائی سے 22 اگست تک ایونٹ میں ایکشن میں ہوں گے۔

لنکا پریمیئر لیگ کیلئے 3 کھلاڑیوں نے پری آکشن سائننگ کی تھی، 10 کھلاڑیوں کا آکشن میں انتخاب کرلیا گیا۔

بی لوو کینڈی کی ٹیم نے محمد حسنین کو 34 ہزار ڈالرز اور آصف علی کو 30 ہزارڈالرز، محمد حارث کو 20 ہزار اور عامر جمال کو 10 ہزار ڈالرزمیں منتخب کیا۔

فخر زمان نے بی لوو کینڈی کی ٹیم کے ساتھ پری آکشن معاہدہ سائن کیا ہوا ہے۔

جافنا کنگز کی ٹیم کے لیے شعیب ملک 50 ہزار ڈالرز اور زمان خان 30 ہزارڈالرز میں منتخب کرلیےگئے۔

شاہنواز داہانی کو دمبولا اورا ٹیم نے 20 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا۔

کولمبو اسٹرائیکر نے افتخار احمد کو 50 ہزار ڈالرز میں حاصل کرلیا، فاسٹ بولر وہاب ریاض 40 ہزارڈالرز اورمحمد نواز 30 ہزار ڈالرز میں کولمبو کا حصہ بنے جب کہ کپتان بابراعظم اور فاسٹ بولر نسیم شاہ نےکولمبو سےپری آکشن معاہدہ سائن کیا تھا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں