blank

کون بنے گا چیئرمین پی سی بی؟ ذکا اشرف یا نجم سیٹھی! گیم دلچسپ مرحلے میں داخل

پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ امید ہے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف ہی بنیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کے حوالے سے اظہار خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے۔ پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

دوسری طرف گزشتہ روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں۔

لیگی رہنما نے مزید اس حوالے سے کہا کہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر کسی پارٹی کی رائے ہوسکتی ہے لیکن اختلاف کوئی نہیں ہے۔

بطور پی سی بی چیئرمین اپنے سابقہ ​​تجربے کی وجہ سے جانے جانے والے ذکا اشرف کو آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو کی بھرپور حمایت حاصل ہے۔ اس حوالے سے وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے ذکا اشرف کو پی پی پی کی پالیسی کے مطابق اپنی پارٹی کی مکمل حمایت کا یقین دلایا ہے۔

دوسری طرف چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نجم سیٹھی نے بھی گزشتہ دنوں وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم کی طرف سے نجم سیٹھی پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیئرمین بنانے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

خیال رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کافی حد تک بڑھ گئے۔ پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ذکا اشرف جبکہ ن لیگ کی طرف سے نجم سیٹھی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں