blank

مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کیلئے محمد حارث پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد حارث کو اے سی سی مینز ایمرجنگ ایشیا کپ کے لیے پاکستان شاہینز کا کپتان مقرر کردیا گیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ 14 سے 23 جولائی تک سری لنکا میں کھیلا جائے گا، ٹورنامنٹ میں آٹھ ٹیمیں شریک ہوں گی اور مجموعی طور پر 15 میچز کھیلے جائیں گے۔

پاکستان شاہینز کو گروپ اے میں بھارت اے، نیپال اور سری لنکا اے کے ساتھ رکھا گیا ہے جبکہ گروپ بی میں افغانستان اے، اومان، بنگلہ دیش اور متحدہ عرب امارات کی ٹیمیں شامل ہیں۔

پاکستان شاہینز اپنا پہلا میچ میں 14 جولائی کو نیپال کے خلاف کھیلے گی جبکہ 16 جولائی کو انڈیا اے، اور 18 جولائی کو سری لنکا اے کا چیلنج درپیش ہوگا۔

محمد حارث کی قیادت میں 15رکنی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔ محمد حارث ( کپتان وکٹ کیپر )، عمیر بن یوسف (نائب کپتان)، عماد بٹ، ارشد اقبال، حسیب اللّٰہ، کامران غلام، مہران ممتاز، مبصر خان، محمد وسیم جونیئر، قاسم اکرم، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، شاہنواز دہانی، سفیان مقیم اور طیب طاہر۔

ریزرو کھلاڑیوں میں عبدالواحد بنگلزئی، محمد عباس آفریدی، محمد جنید اور روحیل نذیر شامل ہیں۔

محمد حارث 5 ون ڈے انٹرنیشنل اور 9 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں پاکستان کی نمائندگی کرچکے ہیں اور وہ پہلی مرتبہ پاکستان شاہینز کی قیادت کریں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں