blank

محمد رضوان کی حرم پاک کی صفائی کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی  حرم پاک کی صفائی کی ویڈیو نے مداحوں کے دل جیت لیے۔

وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ قومی ٹیم کے کھلاڑی محمد رضوان مکہ مکرمہ میں خانہ کعبہ کی صفائی کر رہے ہیں۔

خیال رہے کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم ، آل راؤنڈر فہیم اشرف، مڈل آرڈر بیٹر افتخار احمد اور اوپنر فخر زمان بھی حج کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود ہیں۔

سعودی عرب آنے سے قبل محمد رضوان کپتان بابر اعظم کے ہمراہ ہاورڈ یونیورسٹی کے دورے پر تھے اسی دوران ان کی اذان دینے اور سڑک پر نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں