blank

عدالت نے نواز شریف کو پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں بری کردیا

لاہور کی احتساب عدالت نے پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس میں مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف کو بری کر دیا۔

نواز شریف کی جانب سے وکیل پیش ہوئے اور کہا کہ نیب نے بدنیتی کی بنیاد پر ریفرنس بنایا تھا، نواز شریف کا پلاٹوں کی الاٹمنٹ میں کوئی کردار نہیں اور نہ ہی نئے قانون کے تحت کیس بن سکتا ہے۔

احتساب عدالت کے جج راؤ عبدالجبار نے دلائل سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے نواز شریف کو بری کردیا۔

نواز شریف کے خلاف سابقہ دور حکومت میں لاہور کے علاقے جوہر ٹاؤن میں غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ کرنے کا ریفرنس دائر کیا گیا تھا جس کے مطابق 57 کنال اراضی غیر قانونی طور پر منتقل کی گئی تھی۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں