blank

نارووال اور شیخوپورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 5 افراد جاں بحق

نارووال(مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی)پنجاب کے شہروں نارووال اور شیخورہ میں آسمانی بجلی گرنے سے 5 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق آسمانی بجلی گرنے سے ضلع نارووال میں مختلف مقامات پر 4 افراد جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق آسمانی بجلی گرنے کے واقعات تحصیل شکرگڑھ اور نارووال کے نواحی علاقے میں رونما ہوئے، آسمانی بجلی گاؤں چانگو والی، پنج پیر، رتیہ خورد ، کانگو والی کے مقامات پر گری۔آسمانی بجلی گرنے کے واقعات رونما ہونے کے بعد اہل علاقہ میں خوف و ہراس پھیل گیا، ریسکیو ٹیموں نے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

Source link
javedch.com

اپنا تبصرہ بھیجیں