blank

آئی سی سی ورلڈکپ شیڈول سے متعلق پی سی بی کا مؤقف سامنے آگیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کا شیڈول جاری کرنے سے متعلق مؤقف سامنے آگیا۔

ترجمان پی سی بی کے مطابق بھارت کے دورے اور میچ وینیو سے متعلق حکومت کی کلیئرنس درکار ہوتی ہے۔ اس حوالے سے حکومت کی جانب سے جو بھی ہدایت ملی آئی سی سی کو آگاہ کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے شیڈول کا اعلان ، پاک بھارت میچ کب ہوگا؟

آئی سی سی کے جاری کردہ شیڈول میں پاکستان اپنا پہلا میچ 6 اکتوبر کو کوالیفائینگ راؤنڈ میں جیتنے والی ٹیم سے حیدرآباد میں کھیلے گا۔ 15 اکتوبر کو احمد آباد کے نریندرا مودی اسٹیڈیم میں پاک بھارت ٹاکرا کا میدان سجے گا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پی سی بی کی جانب سے ورلڈکپ 2023 کے میچز بھارتی شہر ممبئی میں کھیلے جانے کے حوالے سے تحفظات کا اظہار کیا گیا تھا۔ پی سی بی نے آئی سی سی کو آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ پاکستانی ٹیم ممبئی سفر نہیں کرے گی، پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے ممبئی محفوظ نہیں۔

 

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں