blank

شاہین آفریدی نے منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا 

برطانیہ میں کھیلی جانے والی ٹی ٹوئنٹی سیریز بلاسٹ میں برمنگھم بیئرز کے خلاف شاہین شاہ آفریدی کرکٹ کی تاریخ میں ٹی20 میچ کے پہلے اوور میں 4 وکٹیں لینے والے پہلے بولر بن گئے۔

برمنگھم بیئرز نے ٹاس جیت کر ناٹنگھم شائر کو بیٹنگ کی دعوت دی، جس نے ٹام مورس کے 42 گیندوں پر 73 رنز اور لنڈن جمیز کے 37 رنز کی مدد سے مقررہ 20 اوورز میں 168 رنز بنائے۔

ہدف کے تعاقب میں برمنگھم بیئرز کو پاکستانی اسٹار فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی کے پہلے خطرناک اوور کا سامنا کرنا پڑا، انہوں نے صرف 7 رنز دے کر 4 بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی۔

شاہین شاہ آفریدی نے پہلی 2 گیندوں پر 2 وکٹیں حاصل کیں، پہلے ایلکس ڈیویس کو ایل بی ڈبلیو، پھر سی جی بینجمن کو بولڈ کر دیا، اس کے بعد اوور کی پانچویں اور چھٹی گیند پر ڈی آر موسلے اور ای جی برنارڈ کو آؤٹ کر دیا۔

تاہم وہ اس شاندار کارکردگی کے باوجود اپنی ٹیم کو جیت نہ دلوا سکے، راب یِٹس کے شاندار 65 اور جیکب، لنٹوٹ کے 27 رنز کی بدولت برمنگھم بیئرز نے مقررہ ہدف آخری اوور کی پہلی گیند پر حاصل کر کے ناٹنگھم شائر کو شکست دے دی۔


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں