blank

محمد رضوان نے 50 ہزار مالیت کا جوتا نوجوان بولر کو تحفے میں دے دیا

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے 50 ہزار مالیت کا اپنا جوتا  آف اسپنر عبدالہادی کو تحفے میں دے دیا۔

کراچی میں جاری پاکستان کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ میں محمد رضوان نے پریکٹس کرانے کے لیے آئے آف اسپنر کو چیلنج دیا تھا کہ اگر وہ انہیں آؤٹ کرنے میں کامیاب ہوئے تو سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔

16 سالہ آف اسپنر عبدالہادی محمد رضوان کو آؤٹ نہ کر سکے لیکن انہیں مسلسل پریکٹس کراتے رہے اور اس کے بعد جب کیمپ ختم ہوا تو محمد رضوان نے عبدالہادی کو اپنے جوتے تحفے میں دے دیے۔

محمد رضوان نے کہا کہ عبدالہادی کو چیلنج کیا تھا کہ آؤٹ کرنے پر سوائے بیٹ کے جو مانگو گے دوں گا۔

کراچی کا رہائشی عبد الہادی کا خود کا جوتا پھٹا ہوا تھا جس کے بعد وہ محمد رضوان کا جوتا لے کر بہت خوش دکھائی دیا۔

 


install suchtv android app on google app store



Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں