blank

قومی ٹیم کی بھارت میں ورلڈکپ میں شرکت سے متعلق فیصلہ کرنے کیلئے ہائی پروفائل کمیٹی قائم

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے بھارت جانے کے معاملے پر ہائی پروفائل کمیٹی قائم کردی گئی۔ کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

ہائی پروفائل کمیٹی ورلڈ کپ میں پاکستان کی شرکت سے متعلق فیصلہ کرے گی جس کے سربراہ وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری ہوں گے۔ اس کمیٹی میں وفاقی وزرا رانا ثنا اللہ، اعظم نذیر تارڑ، احسان مزاری، مریم اورنگزیب، اسعد محمود، امین الحق، قمر زمان کائرہ اور طارق فاطمی بھی شامل ہیں۔

قومی سلامتی کے اداروں کے سربراہ اور سیکرٹری خارجہ بھی ہائی پروفائل کمیٹی میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق کمیٹی بھارت میں ورلڈ کپ سے متعلق تمام امور پر سفارشارت مرتب کرے گی جن کی روشنی میں ورلڈ کپ میں شرکت کا فیصلہ کیا جائے گا۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی سفارشات منظوری کے لیے وزیراعظم کو بھجوائی جائیں گی۔ واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کی ورلڈ کپ میں شرکت حکومتی اجازت سےمشروط کر رکھی ہے۔

یاد رہے کہ ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ 15 اکتوبر کو احمد آباد میں شیڈول ہے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں