blank

تین روزہ شندور پولو فیسٹیول جوش و خروش سے جاری

گلگت بلتستان اور چترال کے درمیان واقع خوبصورت سیر گاہ شندور میں تین روزہ شندور پولو فیسٹیول رنگا رنگ تقریبات کے ساتھ جاری ہیں۔

فیسٹول کے دوسرے روز کی تقریبات کا آغاز قومی ترانہ سے ہوا۔ اس موقع پر فرنٹیئر کور اور گلگت بلتستان کے بینڈز نے قومی نغموں کی دھنیں پیش کیں۔

تقریب میں پیرا گلائیڈرز نے بھی کرتب دکھائے۔ شندور پولو فیسٹول کے دوسرے روز مختلف ٹیموں کے درمیان تین میچز کھیلے گئے۔

فیسٹول کے دوسرے روز بڑی تعداد میں ملکی اور غیر ملکی سیاحوں نے پولو میچز سے لطف اندوز ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ اعلی سول اور ملٹری حکام سمیت انتظامیہ کے عہدیداران، بڑی تعداد میں علاقے کی عوام اور دیگر مہمانوں نے شرکت کر رہے ہیں۔

واضح رہے تین روزہ فیسٹول 09 جولائی کو اختتام پذیر ہوگا۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں