blank

پاکستان کے کولکتہ میں ہونیوالے میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں

بھارت میں شیڈول آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ میں پاکستان کے کولکتہ میں ہونیوالے دو مچیز کے ٹکٹس کی قیمتیں سامنے آگئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کرکٹ ایسوسی ایشن آف بنگال نے ایڈن گارڈنز میں میچز کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری کی ہیں جس کا اعلان بنگال کرکٹ ایسوسی ایشن کے صدر نے کیا۔

قومی کرکٹ ٹیم کو کولکتہ کے ایڈن گارڈنز کے میدان میں دو میچز کھیلنے ہیں۔

بھارتی میڈیا کا بتانا ہے کہ پاکستان کے انگلینڈ اور بنگلادیش کے خلاف میچ کے ٹکٹس کی کم سے کم قیمت 800 بھارتی روپے مقرر کی گئی ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ قیمت 2200 بھارتی روپے ہے۔

ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل میچ کے ٹکٹس کی قیمت 900 روپے ہوگی جب کہ سب سے مہنگا ٹکٹ 3 ہزار بھارتی روپے کا ہوگا۔

واضح رہے کہ آئی سی سی نے ابھی تک ورلڈکپ کے ٹکٹس کی قیمتیں جاری نہیں کی ہیں۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلہ دیش کی ٹیمیں 31 اکتوبر کو مدمقابل آئیں گی جبکہ گرین شرٹس انگلینڈ کے خلاف 12 نومبر کو میچ کھیلیں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں