blank

پاکستان کی آدھی ٹیم 132 پر پویلین لوٹ گئی

گال ٹیسٹ میں سری لنکا کے خلاف پاکستان کی آدھی ٹیم 132 پر پویلین لوٹ گئی، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 312رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ہے اور اب پاکستان کی بیٹنگ جاری ہے۔

پاکستان نے 5 وکٹ کے نقصان پر 132 رنز بنالیے ہیں۔ امام الحق ایک ، عبداللہ شفیق 19 ، کپتان بابر اعظم 13 ، سرفراز احمد 17رنز اور شان مسعود 39رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔

آج دوسرے دن کھیل کا آغاز ہوا تو سری لنکا نے اسکور میں 70 رنز کا اضافہ کیا۔ آئی لینڈرز نے پہلے دن 242 رنز بنائے تھے۔

دھننجایا ڈی سلوا نے شاندار اننگز کھیلی۔ انہوں نے 12 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 122رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے شاہین آفریدی ، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے تین تین جبکہ آغا سلمان نے ایک وکٹ لی۔

پہلا روز

سری لنکا نے پاکستان کے خلاف گال ٹیسٹ میچ میں کھانے کے وقفے تک 5 وکٹوں کے نقصان پر 226 رنز بنالیے۔

گال میں کھیلے جارہے سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں سری لنکن کپتان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا، تاہم اوپنر نیشان مدھشکا 6 کے مجموعی اسکور پر 4 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، کپتان ڈیموتھ کرونارتنے 29، کوشل مینڈس 12 جبکہ دنیش چندیمل ایک رن بناکر پویلین لوٹ گئے۔

سابق کپتان اینجیلو میتھیوز اور دھننجایا ڈی سلوا نے 131 رنز کی پارٹنرشپ قائم کی اور ٹیم کو مشکلات سے نکالا تاہم میتھیوز 64 رنز بناکر ابرار احمد کا شکار بنے ۔

سری لنکا نے مجموعی طور پر پہلے روز 5 وکٹوں کے نقصان پر 242 رنز بنائے جبکہ بارش کے باعث کھیل بھی روکا گیا۔

پاکستان کی جانب سے ابتدائی تینوں وکٹیں ایک سال بعد ٹیسٹ کرکٹ میں واپسی کرنے والے شاہین شاہ آفریدی نے حاصل کیں جبکہ نسیم شاہ اور ابرار احمد نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

دو میچز پر مشتمل ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ 24 جولائی سے کولمبو میں شروع ہوگا۔

 


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں