blank

سعود شکیل کا منفرد اعزاز

گال میں پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری ٹیسٹ سیریز کے پہلے میچ میں قومی کرکٹ ٹیم کے ٹیسٹ فارمیٹ میں مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے منفرد اعزاز اپنے نام کرلیا۔

سعود شکیل کیریئر کی ابتدائی 11 ٹیسٹ اننگز میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے پاکستانی بن گئے۔ سعود شکیل نے سری لنکا کے خلاف گال ٹیسٹ میں 141 واں رن لے کر عبداللّٰہ شفیق کو پیچھے چھوڑا۔

گال ٹیسٹ میں 141 واں رن سعود کے کیریئر کا 721 واں ٹیسٹ رن تھا۔ عبداللّٰہ شفیق نے ابتدائی 11 اننگز میں 720 رنز بنائے تھے جبکہ جاوید میانداد نے کیریئر کی ابتدائی 11 اننگز میں 654 رنز بنائے تھے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں