blank

پاکستان کے کونسے شہرایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی کریں گے؟

پاکستان ایشیا کپ 2023 کے میچز کی میزبانی لاہور اور ملتان میں کرے گا۔ ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ایک قریبی ذرائع نے دی نیوز کو بتایا کہ پاکستان میں ہونے والے ایشیا کپ کے 4 میچز کی میزبانی کے لیے 2 مقامات لاہور اور ملتان کو منتخب کیا گیا ہے تاکہ سفری اور لاجسٹک مسائل سے بچا جا سکے۔

ذرائع نے بتایا کہ ملتان کو لاہور سے کچھ حصّہ ملے گا جوکہ پاکستان میں ایونٹ کی میزبانی کا مرکزی مقام ہوگا۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہم نے ایونٹ کا پانچواں میچ حاصل کرنے کی بھر پور کوشش کی ہے اور اس پر ابھی بھی بات چیت کر رہے ہیں لیکن یہ فیصلہ پی سی بی کی پچھلی انتظامیہ نے کیا تھا اس لیے اس وقت یہ کافی مشکل کام ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ہم ایک ایسی پالیسی تیار کرنے کی بھی کوشش کر رہے ہیں جس کے تحت شائقین سری لنکا میں ڈالرز میں ٹکٹ خریدیں گے کیونکہ برصغیر اور دنیا کے دیگر حصّوں سے کرکٹ کے شائقین کی ایک اچھی تعداد کے میچز دیکھنے کے لیے سری لنکا جانے کی توقع ہے اور وہاں پاکستان کا بھارت سے کم از کم 2 بار مقابلہ متوقع ہے۔

ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع

واضح رہے کہ ایشیا کپ کے باضابطہ شیڈول کا اعلان آج متوقع ہے۔

ایونٹ پاکستان میں 31 اگست سے شروع ہوگا جو 17 ستمبر تک کھیلا جائے گا، ایونٹ میں پاکستان سمیت بھارت، سری لنکا، بنگلادیش، افغانستان اور نیپال کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔

ایشین کرکٹ کونسل کے مطابق ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جائے گا جس میں ایونٹ کے چار میچز پاکستان اور 9 میچز سری لنکا میں ہوں گے۔


install suchtv android app on google app store

Source link
www.suchtv.pk

اپنا تبصرہ بھیجیں